November 23, 2024

English Spanish اردو

یسوعی انجمن بنگلہ دیش میں

یسوعی انجمن بنگلہ دیش میں - سوسائیٹی آف جیزز بنگلہ دیش - مسیح کے خادم

تسلط سے قبل

یسوعی انجمن کی بنگلہ دیش میں موجودگی اتنی ہی پرانی ہے جتنی پرانی اس ملک میں مسیحیت کی تاریخ. کیونکہ وہ پہلے مشنری تھے جنہوں نے اپنے خون کے ذریعے بنگال کی زمین ذرخیز کی۔ سولھویں صدی میں پرتگالی یسوعی مسیحیت کی روشنی بنگال میں لائے، جو کہ اب بنگلہ دیش ہے۔ بنگلہ دیش کا پہلا کیتھولک گرجا یسوعیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوآ جس کا افتتاح 1 جنوری 1600 کو اششوری پور (ستکھرا) میں ہوآ۔ یسوعی پادری فرانسسکو فرنانڈز اور آندرے بووس بنگال کے پہلے شہید تھے۔ سماجی سیاست اور تسلط کی وجہ سے یسوعیوں کو ملک چھوڑنا پڑا، اگرچہ تھوڑے ہی عرصے میں یہ مشن بھرپوری سے بڑھ گیا۔

یسوعیوں کی دوسری آمد

بنگلہ دیش کے کیتھولک بشپ کانفرنس کے دعوت نامے پر یسوعی 1994 میں بنگلہ دیش واپس آ گئے۔ فادر چندن گپتا اور فادر جوزیف کوکالے نے اس مشن کی ابتدائی بنیاد رکھی۔ اس وقت بنگلہ دیش میں کل آٹھ یسوعی موجود تھے جو کہ تین گروپ پر مشتمل ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں ملوس ہیں۔

1۔ یسوعی رہائش – ڈھاکہ

ملک کے دارالحکومت میں یہ برادری یسوعیوں کی پہلی ایسی برادری ہے جو کہ تمام سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یسوعی کیتھولک علاقوں کی روحانی ضروریات کی دیکھ بھال کرتے ہیں، خاص طور پر مذہبی بہنوں اور مقامی پادریوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ کالج جانے والے جونئیر طالب علموں کے لئے امیدواری پروگرام بھی چلاتے ہیں۔ جوان لوگوں کے لئے ماگس جیسی دیگر سرگرمیاں اور عام پیروکاروں کے لئے اگناشین عبادتی جماعت کی رہنمائی یسوعیوں کے ہاتھوں ہو رہی ہے۔

اس برادری کے اراکین میں فادر جورج پونوداتھ ایس جے، مشن اعلیٰ، فادر چارلس پولیٹ ایس جے، فادر اگناشیس گومیز ایس جے، فادر پرادیپ پیریز ایس جے اور فادر تپن گومیز ایس جے شامل ہیں۔

2۔ نوجیوتی نکیتن – اعتکاف گھر اور خلقت مرکز

یہ مرکز دارالخلافہ کے کنارے واقع ہے جو انسان اور روحانی خلقت کے لئے ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔ سینٹ اگناشین کی روحانی مشقیں اور دیگر انسانی اور روحانی پروگرام، نوجیوتی نکیتن گرجا کی مذہب اور عام پیروکاروں کے لئے خلقت روزانہ طور پر عمل میں لائی جاتی ہے۔ کچھ غیر سرکاری اور سماجی تنظیمیں بھی سیمینار اور کانفرنسوں کے لئے اس سہولیات کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ مرکز ان نوجوانوں کے لئے بھی ایک خلقت کا پروگرام فراہم کرتا ہے جو یسوعی انجمن میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ فادر سی جوہن ایس جے (شری جون) اور ریپن روزاریو ایس جے اس برادری کے رکن ہیں۔

3۔ بھابانی پور یسوعی برادری
(سینٹ فرانسس زیویر کیتھولک چرچ اور سینٹ فرانسس زیویر پرائمری سکول)

یسوعیوں کا گرجا اور سکول قائم کرنے کا لمبے عرصے کا خواب حقیقت میں بدل گیا جب یسوعیوں نے راجشاہی کے بشپ کا دعوت نامہ قبول کیا۔ یہ گرجا بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں واقع ہے جہاں پائم پادری کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ اس گرجا کے زیرنگرانی چار مشن اسٹیشن موجود ہیں، جو خصوصی طور پر قبائلیوں کے لئے ہیں۔ فادر جوسیف مستری ایس جے گرجا کے پادری ہیں اور فادر ایرک ٹگا ایس جے ناظم ہیں اور چاروں مشن اسٹیشن کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

قومی اہم درسگاہ میں یسوعی برادری تعلیم فراہم کرنے میں بھی ملوس ہے جہاں وہ روحانی مذہبی سمت اعتکاف اور بنگلہ دیشی شادی کے پروگراموں میں چیپلنسی فراہم کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES