چار دن کی لگاتار عبادت اور عکاسی کے بعد 14 اکتوبر 2016 کو سوسائٹی آف جیزز کی عمومی جماعت نے فادر آرترو سوسا اباسکل کو جنرل سپیریئر منتخب کیا. ان کی عمر 68 برس ہے اور یہ 12 نومبر 1948 کو وینیزویلا کے شہر کراکاس میں پیدا ہوئے۔
وہ 2004 تک وینیزویلا میں یسوعی انجمن کے رہنما کے عہدے پر منتخب رہے تھے اور دس برس تک انہوں نے کیتھولک یونیورسٹی وینیزویلا میں ناظم کا عہدہ سمبھالا. اس وقت وہ یسوعی انجمن میں بین القوامی رومن رہائش گاہوں کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے وینیزویلا سینٹرل یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور آندریس بیلو کیتھولک یونیورسٹی سے فلسفہ کا لائسنس حاصل کیا. فادر آرترو سوسا اباسکل انگریزی. ہسپانوی اور اطالوی زبان بول سکتے ہیں اور فرانسیسی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔
فادر آرترو سوسا اباسکل کو تحقیق اور پڑھانے میں طویل تجربہ حاصل ہے. وہ آندریس بیلو کیتھولک یونیورسٹی میں پروفیسر اور اس کی فاؤنڈیشن کونسل کے رکن بھی تھے. انہوں نے اپنی زیادہ تر تحقیق اور پڑھائی سیاسیات میں کی اور کافی کام وینیزویلا کی تاریخ اور سیاست پر شائع کیا۔
فادر آرترو سوسا اباسکل سوسائٹی آف جیزز کے اکتیسویں سپیریئر جنرل ہیں اور یورپ کے باہر سے پہلے۔