December 3, 2024

English Spanish اردو Hindi

آج کا پیغام – پوشیدگی میں بھی گناہ نہ کیجئے

مسیحی ٹی وی پاکستان - آج کا پیغام – پوشیدگی میں بھی گناہ نہ کیجئے

آج کا پیغام – پوشیدگی میں بھی گناہ نہ کیجئے

زبور 139 آیت 13: “کیونکہ میرے دل کو تو ہی نے بنایا. میری ماں کے پیٹ میں تو ہی نے مجھے صورت بخشی”۔

خدا اس کائنات کو بنانے والا ہے. ایک ایک ذرّہ ایک ایک پتہ، کچھ بھی اس کی مرضی کے بغیر ہل بھی نہیں سکتا. ہم خدا کو دیکھ نہیں سکتے پر اس کی نظر ہر جان پر ہے. وہ ہمارے دل گردوں کو جانچتا ہے. ہم اس کے راز نہیں جان سکتے لیکن وہ ہمارے قلب سے واقف ہے اور اس سے کچھ چھپایا نہیں جا سکتا. جب ہم اپنی ماں کے پیٹ میں ہوتے ہیں تب ہی سے وہ ہمیں جانتا ہے اور اس کی نظر ہم پر ہوتی ہے اور وہ اس بے ترتیب مادہ کو صورت بخشتا ہے. پیارے بہنوں بھائیوں پوشیدگی میں بھی گناہ کرنے سے گریز کیجئے. یہ جان لینا ضروری ہے کہ ہم خدا کی نظر سے چھپے نہیں ہیں اور نہ ہی چھپ سکتے ہیں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے پاک، بابرکت اور جلالی نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو!

RELATED ARTICLES