December 3, 2024

English Spanish اردو Hindi

اپنے دشمنوں سے محبّت رکھو

کیتھولک ٹی وی پاکستان - مسیحی زندگی کے بارے میں تعلیم - اپنے دشمنوں سے محبّت رکھو

متی 5 باب 44 آیت: “لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کے اپنے دشمنوں سے محبّت رکھو اور اپنے ستانے والوں کے لئے دعا کرو”۔

پاک کلام ہمارے لبوں کو نہ لڑنا سکھاتا ہے اور نہ ہی ہمارے ہاتھوں کو جنگ کرنے کی ہدایت دیتا ہے. انجیل مقدّس ہمیں پیار، محبّت، صبر اور برداشت کرنے کی تعلیم دیتی ہے. جو لوگ ہمارے ساتھ برا کرتے ہیں، پاک کلام نہ صرف ہمیں ان سے انتقام لینے سے منع کرتا ہے بلکہ ان کی سلامتی اور خیریت کے لئے دعا کرنے کا سبق بھی دیتا ہے. ہمیں اپنے دشمنوں کو پیار سے جواب دے کر ان کے سامنے ایک مثال پیش کرنی چاہیے نہ کہ تشدّد اور جہالت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے. ہم مسیحی ہیں اور ہمارا اولین فرض ہے کہ ہماری زندگی کے طور طریقے انجیل مقدّس کے عین مطابق ہونے چاہیے. صرف تب ہی ہم اپنے خدا کے نام سے بخشش پائینگے. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے پاک، بابرکت اور جلالی نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو!

RELATED ARTICLES