November 10, 2024

اردو

کیا خُدا دُنیا اور میری زندگی کی رہنمائی کرتا ہے؟

کیا خُدا دُنیا اور میری زندگی کی رہنمائی کرتا ہے؟ - ہماری زندگی میں خُداوند کی رہنمائی

کیا خُدا دُنیا اور میری زندگی کی رہنمائی کرتا ہے؟

جی ہاں، لیکن خُدا پُراسرار طریقے سے اِس دُنیا اور ہماری زندگی کی رہنمائی کرتا ہے۔ خُدا ہر چیز کی ایک راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جسے صرف وہ ہی جانتا ہے، جس میں خُدا رہنمائی کرتے ہوئے ہمیں تکمیل تک لے کر جاتا ہے۔ کوئی بھی چیز وقت کے فاصلے میں خُدا کے ہاتھ سے گِر نہیں سکتی۔ خُدا کی قوت تاریخ کے تمام بڑے واقعات پر اور ہماری زندگی کے چھوٹے واقعات پر بھی ظاہر ہوتی ہے۔ جس میں ہماری آزادی کم نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ ہمیں اپنی ہمیشہ کی زندگی میں صرف کٹھ پتلی سمجھتا ہے۔ خُدا میں ہم زندگی پاتے ہیں: ” کیونکہ اُسی میں ہم جِیتے اور چلتے پھِرتے اور مَوجُود ہیں۔ جَیسا تُمہارے شاعِروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ ہم تو اُس کی نسل بھی ہیں ” ( اعمال 17 باب 28 آیت )۔

خُدا ہر چیز میں موجود ہے جو ہماری زندگی میں تبدیلی لاتی ہے، یہاں تک کہ ہماری زندگی کے دردناک واقعات میں بھی اور بظاہر بے معنی اتفاق میں بھی۔ خُدا ہماری زندگی کی خراب راہوں کو سیدھا کرنا چاہتا ہے۔ جو کُچھ وہ ہم سے دور کرتا ہے اور جو کُچھ وہ ہمیں دیتا ہے، وہ راہیں جن میں وہ ہمیں قوت بخشتا ہے اور وہ راہیں جن میں ہمارا امتحان لیتا ہے، یہ سب کُچھ خُدا کی ترتیب اور مرضی کی علامت ہیں جس میں وہ ہمارا بھلا چاہتا ہے۔

RELATED ARTICLES