December 5, 2024

اردو

خُدا کے فضل میں اِنسان کیا قردار ادا کرتا ہے؟

خُدا کے فضل میں اِنسان کیا قردار ادا کرتا ہے؟ - ہمارے اوپر خُداوند کا الہٰی فضل

خُدا کے فضل میں اِنسان کیا قردار ادا کرتا ہے؟

الہٰی فضل کے ذریعے تخلیق کی تکمیل کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہم سے اوپر اور ہماری دسترس سے باہر ہو۔ خُدا ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ مل کر تخلیق کی تکمیل میں کام کریں۔ اِنسان خُدا کی مرضی سے انکار کر سکتا ہے۔ اگرچہ وہ خُدا کی مُحبت کا ذریعہ بننے میں بھی قردار ادا کرتا ہے۔ ماں ٹریسہ اپنی زندگی میں یہ خیال رکھتی تھیں: ” میں ہمارے خُدا کے ہاتھ میں صرف ایک چھوٹی سی پینسل ہوں۔ وہ چاہے تو پینسل کو کاٹے یا تیز کرے۔

وہ جب مرضی اور کُچھ بھی چاہے لکھے یا اِس کے ذریعے کُچھ بنائے۔ اگر وہ لکھائی یا بنائی ہوئی تصویر اچھی ہے، تو ہم پینسل یا استعمال کیے ہوئے مواد کی تعریف نہیں کرتے، بلکہ اُس کی جس نے اُسے استعمال کیا ہے”۔ اگرچہ خُدا ہمارے ساتھ اور ہمارے ذریعے کام کرتا ہے، اِس کے باوجود ہمیں اپنی سوچ، منصوبہ بندی اور خُدا کے لئے کام کرنے میں غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ اِسی لئے خُدا کے فضل میں اِنسان کا اہم قردار ہے لیکن خُدا کو ہمارے کام کی ضرورت نہیں ہے، کہ جیسے اُسے ہمارے بغیر کوئی کمی محسوس ہو۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES