1۔ جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں
وہ کوہِ صِیُّوؔن کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2۔ جَیسے یروشلؔیِم پہاڑوں سے گھِرا ہے
وَیسے ہی اب سے ابد تک
خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔
3۔ کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی میِراث پر قائِم نہ ہوگا
تاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔
4۔ اَے خُداوند! بھَلوں کے ساتھ بھلائی کر
اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔
5۔ لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں
اُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لے جائے گا۔
اِسرائیؔل کی سلامتی ہو!
آمین!