December 6, 2024

اردو

زبور 96- خُدا سب سے بڑا بادشاہ ہے

خُدا سب سے بڑا بادشاہ ہے - خُداوند کی تمجِید و تعظِیم - Zaboor 96 - زبور 96

خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ۔

اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔

خُداوند کے حضُور گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔

روزبروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔

قَوموں میں اُس کے جلال کا۔

سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔

کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے لائِق ہے۔

وہ سب مَعبُودوں سے زِیادہ تعظِیم کے لائِق ہے۔

اِس لِئے کہ اَور قَوموں کے سب مَعبُود محض بُت ہیں

لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔

عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں۔

قُدرت اور جمال اُس کے مَقدِس میں۔

اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی۔

خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔

خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایان ہے۔

ہدیہ لاؤ اور اُس کی بارگاہوں میں آؤ۔

پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔

اَے سب اہلِ زمِین! اُس کے حضُور کانپتے رہو۔

10۔ قَوموں میں اِعلان کرو کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔

جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبِش نہیں۔

وہ راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔

11۔ آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔

سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیں۔

12۔ مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہوں۔

تب جنگل کے سب درخت خُوشی سے گانے لگیں گے۔

13۔ خُداوند کے حضُور۔ کیونکہ وہ آ رہا ہے۔

وہ زمِین کی عدالت کرنے کو آ رہا ہے۔

وہ صداقت سے جہان کی

اور اپنی سچّائی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES