September 9, 2024

اردو

زبور 85- قوم کی فلاح و بہبود کے لئے دُعا

قوم کی فلاح و بہبود کے لئے دُعا - ہمارے مُلک میں خُدا کی برکت - Zaboor 85 - زبور 85

اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔

تُو یعقُوبؔ کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔

تُو نے اپنے لوگوں کی بدکاری مُعاف کر دی ہے۔

تُو نے اُن کے سب گُناہ ڈھانک دِئے ہیں۔ (سِلاہ)

تُو نے اپنا غضب بِالکُل اُٹھا لِیا۔

تُو اپنے قہرِشدِید سے باز آیا ہے۔

اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! ہم کو بحال کر۔

اپنا غضب ہم سے دُور کر۔

کیا تُو سدا ہم سے ناراض رہے گا؟

کیا تُو اپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھّے گا؟

کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا

تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟

اَے خُداوند! تُو اپنی شفقت ہم کو دِکھا

اور اپنی نجات ہم کو بخش۔

مَیں سُنوں گا کہ خُداوند خُدا کیا فرماتا ہے

کیونکہ وہ اپنے لوگوں اور اپنے مُقدّسوں سے سلامتی کی باتیں کرے گا۔

پر وہ پِھر حماقت کی طرف رجُوع نہ کریں۔

یقیِناً اُس کی نجات اُس سے ڈرنے والوں کے قرِیب ہے

تاکہ جلال ہمارے مُلک میں بسے۔

10۔ شفقت اور راستی باہم مِل گئی ہیں۔

صداقت اور سلامتی نے ایک دُوسرے کا بوسہ لِیا ہے۔

11۔ راستی زمِین سے نِکلتی ہے

اور صداقت آسمان پر سے جھانکتی ہے

12۔ جو کُچھ اچھّا ہے وُہی خُداوند عطا فرمائے گا

اور ہماری زمِین اپنی پَیداوار دے گی۔

13۔ صداقت اُس کے آگے آگے چلے گی

اور اُس کے نقشِ قدم کو ہماری راہ بنائے گی۔

آمین!

RELATED ARTICLES