July 24, 2024

اردو

اردو

زبور 67- خوشحالی کا گیت

خوشحالی کا گیت - خُدا کی عظیم حُکومت - Zaboor 67 - زبور 67

خُدا ہم پر رحم کرے اور ہم کو برکت بخشے

اور اپنے چہرہ کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔ (سِلاہ)

تاکہ تیری راہ زمِین پر ظاہِر ہو جائے

اور تیری نجات سب قَوموں پر۔

اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔

سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔

اُمّتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریں

کیونکہ تُو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا

اور زمِین کی اُمّتوں پر حُکومت کرے گا۔ (سِلاہ)

اَے خُدا! لوگ تیری تعرِیف کریں۔

سب لوگ تیری تعرِیف کریں۔

زمِین نے اپنی پَیداوار دے دی۔

خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔

خُدا ہم کو برکت دے گا

اور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔

آمین!

RELATED ARTICLES