1۔ اَے خُدا! میری فریاد کی آواز سُن لے۔
میری جان کو دُشمن کے خَوف سے بچائے رکھ۔
2۔ شرِیروں کے خُفیہ مشوَرہ سے
اور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے چُھپا لے
3۔ جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کی
اور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے
4۔ تاکہ اُن کو خُفیہ مقاموں میں کامِل آدمی پر چلائیں۔
وہ اُن کو ناگہاں اُس پر چلاتے ہیں اور ڈرتے نہیں۔
5۔ وہ بُرے کام کا مُصّمم اِرادہ کرتے ہیں۔
وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں ہم کو کَون دیکھے گا؟
6۔ وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔
اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔
7۔ لیکن خُدا اُن پر تِیر چلائے گا۔
وہ ناگہان تِیر سے زخمی ہو جائیں گے
8۔ اور اُن ہی کی زُبان اُن کو تباہ کرے گی۔
جِتنے اُن کو دیکھیں گے سب سر ہِلائیں گے
9۔ اور سب لوگ ڈر جائیں گے
اور خُدا کے کام کا بیان کریں گے
اور اُس کے طریقِ عمل کو بخُوبی سمجھ لیں گے۔
10۔ صادِق خُداوند میں شادمان ہوگا اور اُس پر توکُّل کرے گا
اور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کریں گے۔
آمین!