September 18, 2024

اردو

زبور 60- رہائی کے لئے اِلتجا

رہائی کے لئے اِلتجا - اؔدُوم کے حوالے سے کلام - Zaboor 60 - زبور 60

اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔

تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔

تُو نے زمِین کو لرزا دِیا۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالا ہے۔

اُس کے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزاں ہے۔

تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔

تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مَے پِلائی۔

جو تُجھ سے ڈرتے ہیں تُو نے اُن کو ایک جھنڈا دِیا ہے۔

تاکہ وہ حق کی خاطِر بُلند کِیا جائے۔ (سِلاہ)

اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔

تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔

خُدا نے اپنی قُدّوسِیّت میں فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا۔

مَیں سِکؔم کو تقسیم کرُوں گا اور سُکّاتؔ کی وادی کو بانٹوں گا۔

جِلعؔاد میرا ہے منؔسّی بھی میرا ہے۔

افرائِیؔم میرے سر کا خود ہے۔

یہُوؔداہ میرا عصا ہے۔

مؔوآب میری چلپچی ہے۔

اؔدُوم پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔

اَے فِلستِیؔن! میرے سبب سے للکار۔

مُجھے اُس مُحکم شہر میں کَون پُہنچائے گا؟

کَون مُجھے اؔدُوم تک لے گیا ہے؟

10۔ اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟

اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔

11۔ مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر

کیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے۔

12۔ خُدا کی مدد سے ہم بہادری کریں گے

کیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES