September 7, 2024

اردو

زبور 148- کائنات کو خُدا کی حمد کرنے کی تاکِید

کائنات کو خُدا کی حمد کرنے کی تاکِید - بُلند خُدا - Zaboor 148 - زبور 148

خُداوند کی حمد کرو۔

آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔

بُلندیوں پر اُس کی حمد کرو۔

اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔

اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔

3۔ اَے سُورج! اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔

اَے نُورانی سِتارو! سب اُس کی حمد کرو۔

اَے فلکُ الافلاک! اُس کی حمد کرو۔

اور تُو بھی اَے فضا پر کے پانی!

یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔

کیونکہ اُس نے حُکم دِیا اور یہ پَیدا ہوگئے۔

اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لِئے قائِم کِیا ہے۔

اُس نے اٹل قانُون مُقرّر کر دِیا ہے۔

زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔

اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سُمندرو!

اَے آگ اور اَولو! اَے برف اور کُہر!

اَے طُوفانی ہوا! جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔

اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو!

اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو!

10۔ اَے جانورو اور سب چَوپایو!

اَے رینگنے والو اور پرِندو!

11۔ اَے زمِین کے بادشاہو اور سب اُمّتو!

اَے اُمرا اور زمِین کے سب حاکِمو!

12۔ اَے نَوجوانو اور کُنوارِیو!

اَے بُڈّھو اور بچّو!

13۔ یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔

کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔

اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔

14۔ اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوں

یعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیؔل کے فخر کے لِئے

اپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔

خُداوند کی حمد کرو۔

آمین!

RELATED ARTICLES