September 8, 2024

اردو

زبور 147- نیک خُداوند کی حمد

نیک خُداوند کی حمد - خُداوند کی مدح سرائی - Zaboor 147 - زبور 147

خُداوند کی حمد کرو

کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔

اِس لِئے کہ یہ دِل پسند اور سِتایش زیبا ہے۔

خُداوند یرؔوشلِیم کو تعمِیر کرتا ہے۔

وہ اِسرائیؔل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔

وہ شِکستہ دِلوں کو شِفا دیتا ہے

اور اُن کے زخم باندھتا ہے۔

وہ سِتاروں کو شُمار کرتا ہے

اور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔

ہمارا خُداوند بزُرگ اور قُدرت میں عظِیم ہے۔

اُس کے فہم کی اِنتہا نہیں۔

6۔ خُداوند حلِیموں کو سنبھالتا ہے۔

وہ شرِیروں کو خاک میں مِلا دیتا ہے۔

خُداوند کے حضُور شُکرگُزاری کا گِیت گاؤ۔

سِتار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔

جو آسمان کو بادلوں سے مُلبّس کرتا ہے۔

جو زمِین کے لِئے مِینہ تیّار کرتا ہے۔

جو پہاڑوں پر گھاس اُگاتا ہے۔

جو حَیوانات کو خُوراک دیتا ہے

اور کوّے کے بچّوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں۔

10۔ گھوڑے کے زور میں اُس کی خُوشنُودی نہیں۔

نہ آدمی کی ٹانگوں سے اُسے کوئی خُوشی ہے۔

11۔ خُداوند اُن سے خُوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں

اور اُن سے جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔

12۔ اَے یروشلِؔیم! خُداوند کی سِتایش کر۔

اَے صِیُّوؔن! اپنے خُدا کی سِتایش کر۔

13۔ کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبُوط کِیا ہے۔ اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔

14۔ وہ تیری حُدُود میں امن رکھتا ہے۔

وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔

15۔ وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔

اُس کا کلام نہایت تیز رَو ہے۔

16۔ وہ برف کو اُون کی مانِند گِراتا ہے۔

اور پالے کو راکھ کی مانِند بکھیرتا ہے۔

17۔ وہ یخ کو لُقموں کی مانِند پھینکتا ہے۔

اُس کی ٹھنڈ کون سہہ سکتا ہے؟

18۔ وہ اپنا کلام نازِل کر کے اُن کو پِگھلا دیتا ہے۔

وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔

19۔ وہ اپنا کلام یعقُؔوبؔ پر ظاہِر کرتا ہے

اور اپنے آئِین و اَحکام اِسرائیؔل پر۔

20۔ اُس نے کِسی اَور قَوم سے اَیسا سلُوک نہیں کِیا

اور اُس کے اَحکام کو اُنہوں نے نہیں جانا۔

خُداوند کی حمد کرو۔

آمین!

RELATED ARTICLES