November 21, 2024

اردو

زبور 116- موت سے بچے آدمی کی خُدا کے حضور حمد

موت سے بچے آدمی کی خُدا کے حضور حمد - خُدا کا بندہ - Zaboor 116 - زبور 116

مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوں

کیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔

چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا

اِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔

مَوت کی رسِیّوں نے مُجھے جکڑ لِیا

اور پاتال کے درد مُجھ پر آ پڑے۔

مَیں دُکھ اور غم میں گِرفتار ہُؤا۔

تب مَیں نے خُداوند سے دُعا کی

کہ اَے خُداوند! مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں میری جان کو رہائی بخش۔

خُداوند صادِق اور کرِیم ہے۔

ہمارا خُدا رحیِم ہے۔

خُداوند سادہ لوگوں کی حِفاظت کرتا ہے۔

مَیں پست ہو گیا تھا۔ اُسی نے مُجھے بچا لِیا۔

اَے میری جان! پِھر مُطمئِن ہو

کیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔

اِس لِئے کہ تُو نے میری جان کو مَوت سے

میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے

اور میرے پاؤں کو پِھسلنے سے بچایا ہے۔

مَیں زِندوں کی زمِین میں

خُداوند کے حضُور چلتا رہُوں گا۔

10۔ مَیں اِیمان رکھتا ہُوں۔ اِس لِئے یہ کہُوں گا

مَیں بڑی مُصِیبت میں تھا۔

11۔ مَیں نے جلد بازی سے کہہ دِیا

کہ سب آدمی جُھوٹے ہیں۔

12۔ خُداوند کی سب نِعمتیں جو مُجھے مِلیِں

مَیں اُن کے عِوض میں اُسے کیا دُوں؟

13۔ مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر

خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔

14۔ مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں

اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔

15۔ خُداوند کی نِگاہ میں

اُس کے مُقدّسوں کی مَوت گِراں قدر ہے۔

16۔ آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔

مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔

تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔

17۔ مَیں تیرے حضُور شُکرگُزاری کی قُربانی چڑھاؤُں گا

اور خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔

18۔ مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں

اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔

19۔ خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں

تیرے اندر اَے یروشؔلیِم!

خُداوند کی حمد کرو۔

آمین!

RELATED ARTICLES