December 10, 2024

اردو

زبور 100- ہَیکل میں داخِل ہونے کا گیت

ہَیکل میں داخِل ہونے کا گیت - خُدا کے حضُور خُوشی کا نعرہ - Zaboor 100 - زبور 100

اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔

خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔

گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔

جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔

اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔

ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔

شُکرگُزاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں

اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔

اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔

کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے

اور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES