July 22, 2024

اردو

اردو

زبور 101- ایک بادشاہ کا وعدہ

ایک بادشاہ کا وعدہ - اپنے ہمسایہ کی غِیبت نہ کرنا - Zaboor 101 - زبور 101

مَیں شفقت اور عدل کا گِیت گاؤُں گا۔

اَے خُداوند! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔

مَیں عقل مندی سے کامِل راہ پر چلُوں گا۔

تُو میرے پاس کب آئے گا؟

گھر میں میری روِش خلُوصِ دِل سے ہوگی۔

مَیں کِسی خباثت کو مدِنظر نہیں رکھّوں گا۔

مُجھے کج رفتاروں کے کام سے نفرت ہے۔

اُس کو مُجھ سے کُچھ سروکار نہ ہوگا۔

کج دِلی مُجھ سے دُور ہو جائے گی۔

مَیں کِسی بُرائی سے آشنا نہ ہُوں گا۔

جو درپردہ اپنے ہمسایہ کی غِیبت کرے مَیں اُسے ہلاک کر ڈالُوں گا۔

مَیں بُلند نظر اور مغرُور دِل کی برداشت نہ کرُوں گا۔

مُلک کے اِیمان داروں پر میری نِگاہ ہوگی تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں۔

جو کامِل راہ پر چلتا ہے وُہی میری خِدمت کرے گا۔

دغاباز میرے گھر میں رہنے نہ پائے گا۔

دروغ گو کو میرے رُوبرُو قِیام نہ ہوگا۔

مَیں ہر صُبح مُلک کے سب شرِیروں کو ہلاک کِیا کرُوں گا

تاکہ خُداوند کے شہر سے بدکاروں کو کاٹ ڈالُوں۔

آمین!

RELATED ARTICLES