September 17, 2024

English Spanish اردو Hindi

مبارک لوگ جو خدا کو دیکھیں گے

آج کی آیت - مبارک لوگ جو خدا کو دیکھیں گے - پاک دل بنیں - خداوند کے پسندیدہ لوگ

متّی 5 باب 8 آیت: “مُبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں کُیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے”۔

یسوع مسیح کے پاک نام میں آپ سب کو سلام قبول ہو۔ آج کے پاک کلام میں ہم آپ کو بائبل کی تعلیم دیں گے کہ بائبل مبارک لوگوں کے بارے میں کیا کہتی ہے۔ اِس آیت میں اُن لوگوں کا ذکر آیا ہے جو پاک دل ہیں اور وہ دوسروں کے لئے کسی قسم کی بھی بدی اور بُرائی نہیں رکھتے۔ وہ دوسروں سے محبت رکھتے ہیں اور اپنے دشمنوں کو معاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونگیں۔ اِس آیت میں لکھا ہوا ہے کہ وہ مُبارک لوگ جن کے دل پاک ہیں اور وہ اچھائی کرنا جانتے ہیں خدا ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ خدا ایسے لوگوں کے ساتھ ساتھ اُن کی راہوں میں چلتا ہے اور اُن کو نئی راہیں دیکھاتا ہے۔ یہ وہ مبارک لوگ ہیں جو اپنے پاک دل ہونے کی وجہ سے خدا کو دیکھیں گے۔ اِس لئے آپ سب بھی اپنے آپ کو اِس آیت کے مطابق بدلیں اور خداوند کی راہ پر سچے دل سے چلیں۔ بائبل کی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے آپ کو پاک دل بنائیں تاکہ آپ بھی خدا کو دیکھنے کے قابل بنیں۔ خداوند آپ سب کو برکت دے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!

RELATED ARTICLES