September 7, 2024

English Spanish اردو

عیب جوئی نہ کرو

مسیح میں آپ سب کو سلام۔ آج ہم پاک کلام میں سے پڑھیں گے۔

متی 7 باب 1 سے 2 آیات: ” عیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ کیونکہ جس طرح تُم عیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی۔ اور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا”۔

خُدا کے پاک کلام کے پڑھے جانے سے ہم سب پر برکت ہو۔ میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں آج کی یہ آیت ہمیں دوسروں کی عیب جوئے نہ کرنے کے حوالے سے پیغام دیتی ہے۔ دوسروں کی عیب جوئی کرنے کا مطلب ہے اُن کی غیر موجودگی میں اُن کی بُرائی کرنا اور اُن کے خلاف کوئی منصوبہ بنانا۔ خُدا کا کلام ہمیں یہ کرنے سے روکتا ہے۔ خُدا کا کلام ہمیں دوسروں کی عیب جوئی کرنے سے روکتا ہے کہ ہم ایسے کام نہ کریں۔ تاکہ ہم ایک سچے مسیحی بن سکیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES