September 8, 2024

اردو

ہماری مقدّس ماں

لوقا 1 باب 30 سے 31 آیات: ” فرشتے نے اُس سے کہا، اے مریم خوف نہ کر کیونکہ خُدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے اور دیکھ تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام یُسوع رکھنا”۔

آج ہم یہ سیکھیں گے کہ مقدسہ مریم تمام مسیحیوں کے لئے ماں کیوں ہیں، اور اُن کو کیسے اتنا مقدس مقام ملا۔ مقدس پاک کلام بیان کرتا ہے کہ کیسے ایک فرشتہ خُدا کی طرف سے مقدسہ مریم کے سامنے آیا اور اُنہیں کہا کہ خُدا کے فضل سے تیرے بیٹا پیدا ہو گا۔

یسوع مسیح کو پیدا کرنے کے لئے مقدسہ مریم کو چنا گیا تھا، اِس وجہ سے تمام مسیحی مقدسہ مریم کو اپنی سچی ماں کہتے ہیں۔ خُدا نے اُنہیں چنا اور یہ مقام عطا کیا کہ وہ اُس کے ایک اور اکلوتے بیٹے کو پیدا کرے۔ وہ ایک مقدس شخصیت ہیں جو کسی بھی مرد کے اثر کے بغیر حاملہ ہوئیں۔

ایک فرشتے نے اُنہیں یہ پیغام دیا:
سلام اے مریم پُر فضل خُداوند تیرے ساتھ ہے۔ تو عورتوں میں مُبارک ہے اور مُبارک ہے تیرے پیٹ کا پھل یسوع۔ اے مقّدسہ مریم خُدا کی ماں ہم گنہگاروں کے واسطے دُعا کر۔ اب اور ہماری موت کے وقت’’۔ آمین!

مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں ہماری مقدس ماں سے محبت کرنی چاہیے اور ہمیں اُن کا دلی شکرادا کرنا چاہیے کہ اُنہوں نے ہمارے خُداوند مسیح کو پیدا کیا۔ جب ہمیں ایک ماں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ ہماری پُکار سنتیں ہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES