July 14, 2024

اردو

اردو

یسوع الہیٰ اُستاد سے دُعا

یسوع الہیٰ اُستاد سے دُعا - یسوع مسیح اُستاد سے رحم کی اپیل - یسوع زِندگی کا نور

اے یسوع اُستاد میرے ایمان کو بڑھا اور میرے ذہن کو پاک کر۔
اے یسوع اُستاد کلیسیا کے ہر بشر کو اپنی درگاہ میں لے۔
اے یسوع اُستاد مجھے بُرے اور فضول خیالات کے اندھیرے سے بچا۔
اے یسوع اُستاد تو جو میرے اور خُدا باپ کے درمیان میں ہے میں اپنا سب کچھ تیری نظر کرتا ہوں اور تجھ سے ہی افراد کی اُمید رکھتا ہوں۔
اے یسوع اُستاد پاکیزگی کی راہ مجھے اپنا وفادار اور پیروکار بنا۔
اے یسوع اُستاد تو جو راہ ہے مجھے کامل بنا دے جیسا کہ میرا آسمانی باپ کامل ہے۔
اے یسوع اُستاد تو جو زِندگی ہے مجھ میں رہ، تاکہ میں تجھ میں رہوں۔
اے یسوع اُستاد تو جو زِندگی ہے مجھے عنایت فرما کہ میں ہمیشہ تیرے پیار کی خوشنودی میں خوش رہوں۔
اے یسوع اُستاد تو جو نور ہے مجھے دُنیا کا نور بنا دے۔
اے یسوع اُستاد تو جو راہ ہے مجھے دوسروں کے لیے نمونہ اور مثال بنا دے۔
اے یسوع اُستاد تو جو زِندگی ہے بخش دے کے میری موجودگی ہر جگہ دلکشی اور تسکین کا بائث بنے۔

آمین!

Facebook
Twitter
LinkedIn

RELATED ARTICLES