October 6, 2024

English اردو

6 نومبر 2016، ظلم کا شکار ہونے والے گرجاگھر کے لئے بین الاقوامی دُعا کا دن

6نومبر 2016، ظلم کا شکار ہونے والے گرجاگھر کے لئے بین الاقوامی دُعا کا دن

کل 6 نومبر 2016 کے دن، آئی ڈی او پی ( انٹر نیشنل ڈے آف پرییر فار دا پرسیکیوٹیڈ چرچ ) “ظلم کا شکار ہونے والے گرجاگھر کے لئے دُعا کا دن” دُنیا بھر میں منعقد ہوا۔ آئی ڈی او پی اصل میں کیا ہے؟

1996 میں مسیحی اداروں نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ دُنیا بھر کے گرجاگھر اب خاموش نہیں رہیں گے۔ وہ یہ جان کر بہت پریشان ہوئے تھے کہ 20 ویں صدی میں مسیحیوں کی وفات کی تعداد گزشتہ صدیوں سے زیادہ ہے۔ ایک بیان جاری کیا گیا کہ ” یہ سب ہماری خاموشی کی وجہ سے ہی ہوا ہے کہ وہ سب ظلم کا شکار ہوئے جو مذہب میں زیادہ ایمان رکھتے ہیں”۔ گزشتہ سال یہ یکجہتی مذہبی آزادی کی کمیشن بن گئی تھی۔

اُس سال لوگوں نے 110 حیران کن ملکوں سے آئی ڈی او پی پر مل کر ظلم کا شکار ہونے والوں کے لئے دُعا کی۔ جس میں سودان، چین اور ایران جیسے ممالک شامل تھے جہاں مسیحی ظلم کا شکار تو ہو رہے ہیں لیکن وہ پھر بھی اِس دُعا میں شامل ہوئے۔ اِس احساس کے ذریعے حکام نے اِس دُعا کو عالمی بنا دیا۔

العبرانین 13 باب 3 آیت: ” قیدیوں کو اِس طرح یاد رکھّو کہ گویا تُم اُن کے ساتھ قَید ہو اور جِن کے ساتھ بدسُلُوکی کی جاتی ہے اُن کو یہ سَمَجھ کر یاد رکھّو کہ ہم بھی جِسم رکھتے ہیں”۔

اب ہر سال دُنیا بھر کے گرجاگھر مشکلات میں پھنسے مسیحیوں کے لئے دُعا کرتے ہیں۔ اُن مسیحیوں پر اُن کے ایمان کی وجہ سے ظلم کیا جاتا ہے۔ اور سولہ سالوں میں ہم نے آئی ڈی او پی کی دُعاؤں کے حیرت انگیز نتائیج دیکھیں ہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES