December 3, 2024

English Spanish اردو Hindi

دالیاس میں مقدس فادر روبیو کا میوزیم

کچھ لوگ انسانیت پر ایسا اثر چھوڑ جاتے ہیں کہ ہم اُنہیں کبھی بھول نہیں پاتے۔ ہم ان کی یادوں کو اپنی روزمرّہ کی زندگی میں محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم یہ یاد رکھ سکیں کہ اُنہوں نے اپنی زندگی میں کیا کیا حاصل کِیا اور کیسے ہمیں ان کی  پیروی کرنی چاہیے۔

مقدس فادر حوسے ماریا روبیو ان شخصیات میں سے ہیں جن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اُن کا مرکز جو کہ جنوبی سپین میں دالیاس کے علاقے میں واقع ہے، ہمیں میوزیم کے ذریعے ایک سادہ انسان کی زندگی اور اعمال کا ایک نقطہ نظر پیش کرتا ہے، جس میں تاریخی طور پر نمائشی پینل کے ذریعے ان کی زندگی کے سب سے اہم حقائق کی عکاسی کی گئی ہے۔ جہاں ہم ان کے وقت اور ایمان کے سفر سے متعلق عناصر دیکھ سکتے ہیں۔

میوزیم میں آمد پر ایک دوستانہ اور گرم جوش استقبال ملنے کے بعد آپ مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کے متعلق کئی تصاویر کے فریم اور پوسٹر دیکھتے ہوئے پہلی منزل تک پہنچتے ہیں۔ پہلی منزل تک پہنچنے پر آپ سب سے پہلے ان کے بچپن کے متعلق یادیں دیکھ سکتےہیں، جیسےان کے بچپن کا جھولا، ان کے کپڑے، ان کے خاندان اور علاقے کے متعلق تصویریں اور معلومات اور اُن کے ایمان کی مضبوطی کا سفر۔

پھر سفر پہنچتا ہے ان کے نو عمر کے زمانے کی طرف، جیسے کہ اُن کی سیمینری جہاں اُنہوں نے تعلیم حاصل کی، وہ گرجاگھر جہاں اُنہیں پادری کے عہدے پر مقرر کیا گیا، معاشرے میں اُن کی خدمات، مقدس زمین (اسرائیل) کی طرف ان کا سفر اور سوسائٹی آف جیزز میں ان کا داخلہ۔

اس میوزیم میں مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کے مختلف زاتی سامان کو دیکھا جا سکتا ہے جیسے مالا، ان کا آخری استعمال شدہ رومال، ان کا بٹوا، وہ صلیب جو 1904 میں مقدس زمین سے واپسی پر وہ اپنے ساتھ لائے اور دیگر وہ اشیاء جنہوں نے خدا کو دریافت کرنے میں اُن کی مدد کی۔ آپ وہ مقدس لباس بھی دیکھ سکتے ہیں جو اُنہوں نے استعمال کیے اور اُن میں سے کئی دالیاس کے گرجاگھر کو تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔

میوزیم کا آخری حصہ سعادت ابدی اور تعظيم و تکريم دينے کی تقریبات کے ساتھ ساتھ مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کے مرکز کی طرف سے منظم کیے گئے خراج تحسین اور واقعات کوظاہر کرتا ہے جو 1994 میں مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کی زندگی اور پاکیزگی کو فروغ دینے کے لئے قائم کی گئی۔

اس میوزیم کا دورہ ہمیں یہ سیکھنے اور سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ کیسے خدا نے ہمارے زمانے کے ایک عام آدمی کو چنا تاکہ وہ اِس دُنیا میں رہ کر خدا کی مرضی کے مطاب کام کر سکے، اُس کے نام کو جلال دے سکے اور دُنیا کے سامنے ایک مثال پیش کر سکے۔

دالیاس میں موجود مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کے مرکز کو آپ لوگوں کے لئے اس میوزیم کے دروازے کھولنے پر فخر ہے تاکہ آپ بھی اُس عظیم شخصیت کے بارے میں جان سکیں جنہوں نے اپنی زندگی خدا پر ایمان میں گزار دی اور اپنی زندگی اُس کے حوالے کر دی۔ 

مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کا کہنا ہے: “کرو وہ جو خدا چاہتا ہے، اور چاہو وہ جو خدا کرتا ہے”۔

اس میوزیم کا سفر ہمیں مقدس فادر حوسے ماریا روبیو کی زندگی کے بارے میں کافی کچھ سکھاتا ہے اور ہمارے اندر خدا کی پیروی کرنے کاجذبہ پیدا کرتا ہے۔ آمین!

 

RELATED ARTICLES