November 22, 2024

اردو

خُدا محبت ہے یہ کہنے سے کیا مرُاد ہے؟

خُدا مُحبت ہے یہ کہنے سے کیا مرُاد ہے؟ - خدا کی محبت سے سب کچھ تخلیق ہوأ

خُدا مُحبت ہے یہ کہنے سے کیا مرُاد ہے؟

اگر خُدا مُحبت ہے تو کوئی ایسی چیز تخلیق ہی نہیں ہوئی جس کے اندر اور جس کے گرد خُدا کی مُحبت نہ ہو۔ خُدا صرف اِسی بات کا علان ہی نہیں کرتا کہ وہ مُحبت ہے، وہ اِس بات کو ثابت بھی کرتا ہے۔ یُوحنّا 15 باب 13 آیت: ”اِس سے زیادہ مُحبّت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لئے دیدے”۔

مسیحیت جو کہتی ہے وہ کوئی اور مذہب نہیں کہتا کہ: ”خُدا مُحبّت ہے” (1 یُحنّا 4 باب 8 آیت، 16)۔ اِس وعدے کی وجہ سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ اگرچہ اِس دُنیا میں مشکلات اور شیطان کا سامنا کرتے ہوئے لوگوں کو یہ بات جان کر بہت خوشی ہوگی کہ خُدا واقعی میں مُحبت کرنے والا ہے۔ پہلے سے ہی پُرانے عہد نامہ میں خُدا اپنے رسول أیسعیاہ کے ذریعے اپنے الفاظوں سے اپنے لوگوں کو یہ کہتا ہے: ”چونکہ تو میری نگاہ میں بیش قیمت اور مکرم ٹھہرا اور میں نے تجھ سے مُحبّت رکھی اِس لئے میں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے بدلے میں اُمتیں دے دونگا۔ تو خوف نہ کر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں”(أیسعیاہ 43 باب 4، 5)۔

اور جیسا اُس نے کہا، ” کیا ممکن ہے کہ کوئی ماں اپنے شیر خوار بچے کو بھول جائے اور اپنے رحم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بھول جائے پر میں تجھے نہ بھولونگا۔ دیکھ میں نے تیری صورت اپنی ہتھیلیوں پر کھور رکھی ہے اور تیری شہد پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے” (أیسعیاہ 4 باب 15، 16)۔

سچی مُحبت کے بارے میں یہ سب باتیں محض خالی الفاظ پر ہی مشتمل نہیں ہیں، یسوع مسیح نے اِسے صلیب پر ثابت کیا ہے، جہاں پر اُس نے اپنے دوستوں کے لئے اپنی جان دی تھی۔ خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

RELATED ARTICLES