September 18, 2024

اردو

میرے ایمان کا چرچ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

میرے ایمان کا چرچ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ - گرجاگھر کے ساتھ ہمارا ایمان

کوئی بھی اکیلا اور اپنے بلبوتے پر ایمان نہیں رکھ سکتا، ویسے ہی جیسے کوئی بھی شخص اکیلا اور اپنے بلبوتے پر نہیں رہ سکتا۔ ہم چرچ سے ایمان حاصل کرتے ہیں اور اِسے اُن لوگوں کے ساتھ رفاقت کرتے ہوئے جیتے ہیں جن کے ساتھ ہم ایمان بانٹتے ہیں۔

ایمان انسان کی سب سے انفرادی چیز ہے، تاحال یہ ایک نِجّی معاملہ نہیں ہے۔ جو کوئی بھی ایمان لانا چاہتا ہے اُسے “میں” اور “ہم” کہنے کا اہل ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ ایسا ایمان جو آپ کسی کے ساتھ بانٹ نہیں سکتے، جس کے بارے میں آپ کسی سے بات نہیں کر سکتے، غیرمعقول ہو گا۔ ایک ایمان رکھنے والا شخص اِس بات پر اپنی پوری رضا رکھتا ہے کہ ”ہمارا ایمان” چرچ پر ہے۔

جس کے ذریعے اُس نے ایمان حاصل کیا ہے۔ یہ وہی چرچ تھا کہ جس نے صدیوں اِس ایمان کو آگے چلایا اور پھر اُسے اِس کے حوالے کر دیا، اِسے غلطیوں سے بچایا، اور اِسے بار بار روشن رکھا۔ لہٰذا ایمان ایک متفق عقیدے میں شراکت کرنا ہے۔ دوسروں کا ایمان میری حمایت کرتا ہے، بلکل ویسے ہی جیسے کہ میرے عقیدے کا جوش دوسروں کو روشنی اور طاقت دیتا ہے۔ چرچ اس کے عبادتی اراکین میں سے ایمان کے دو پیشوں کو دیکھتے ہوئے ایمان کی “میں” اور “ہم” پر زور دیتا ہے: رسولوں کا عقیدہ، عقیدہ جو شروع ہوأ “میں ایمان رکھتا ہوں” (کریڈو) سے، اور نقایہ-قسطنطنیہ کا عظیم عقیدہ، جو کہ اِس کی اصلی شکل میں “ہم ایمان رکھتے ہیں” (کریڈیمس) سے شروع ہوتا ہے۔

RELATED ARTICLES