September 20, 2024

اردو

مسیحیوں کے لئے نئے عہد نامہ کی کیا اہمیت ہے؟

مسیحیوں کے لئے نئے عہد نامہ کی کیا اہمیت ہے؟ - نئے عہد نامے کا کلام

نئے عہد نامہ میں خُدا کی وحّی مکمل ہو چکی ہے۔ متی، مرقس، لوقا اور یُوحنّا کے مطابق چار انجیلیں مقدس کتاب کا مرکزی حصہ اور چرچ کا سب سے قیمتی خزانہ ہیں۔ ان میں خُدا کا بیٹا خود کو ہمارے مخاطب ہو کر ویسے ہی ظاہر کرتا ہے جیسا وہ ہے۔ رسولوں کے اعمال میں ہم چرچ کے آغاز اور رُوحُ القُدس کے کام کرنے کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ رسولوں کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط میں، اِنسانی زندگی کے تمام پہلو مسیح کی روشنی میں قائم ہیں۔ مکاشفہ کی کتاب میں ہم زمانوں کے اختتام کی پیشن گوئی دیکھتے ہیں۔

یسُوع مسیح وہ سب کچھ ہے جو خُدا ہمیں بتانا چاہتا ہے۔ پورا پُرانا عہد نامہ خُدا کے بیٹے کی پیدائش کے لیے تیار ہوأ۔ خُدا کے تمام وعدوں کو یسُوع مسیح میں ان کی تکمیل ملی۔ ایک مسیحی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خود کو مسیح کی زندگی کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ دل کی گہرائیوں سے خود کو متحد کرنا ہے۔ ایسا کرنے کے لئے، انجیل کو پڑھنا اور اُس میں جینا ضروری ہے۔ میڈلین ڈیلبریل کا کہنا ہے کہ، “اپنے کلام کے ذریعہ خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ وہ کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے. وہ یہ بہت واضح طور پر اور ہر دن کہتا ہے۔ جب ہم اپنی انجیل کتاب کو اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہیں، تو ہمیں اس چیز کی عکّاسی کرنی ہے کہ اس میں وہ الفاظ ہیں جو ہمارے جسم میں گوشت کی مانند بسنا چاہتے ہیں، ہم پر ہاوی ہونا چاہتے ہیں، تاکہ ہم اُس کی دی ہوئی نئی زندگی کو نئی جگہ، نئے وقت اور ایک نئے انسانی ماحول میں شروع کر سکیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES