November 21, 2024

اردو

مقدسہ مریم کنواری کیوں ہیں؟

مقدسہ مریم کنواری کیوں ہیں؟ - مقدسہ مریم کی پاکیزگی - مقدسہ مریم کے پاس فرشتے کا پیغام

مقدسہ مریم کنواری کیوں ہیں؟

خُدا چاہتا تھا کہ یسوع مسیح کی ایک سچی اِنسانی ماں ہو لیکن صرف خُدا ہی اُن کا باپ ہو، کیونکہ وہ ایک نئی شروعات کرنا چاہتا تھا جس میں دُنیاوی قوتوں کی نہیں بلکہ صرف خُدا ہی کی تعریف ہو۔ مقدسہ مریم کی پاکیزگی کوئی تصوراتی افسانہ نہیں ہے بلکہ وہ یسوع مسیح کی زندگی کے لئے بنیاد ہے۔ وہ ایک عورت میں سے پیدا ہوئے لیکن اُن کا کوئی اِنسانی باپ نہیں تھا۔ یسوع مسیح دُنیا میں ایک نئی شروعات ہیں جو بلندی سے قائم ہے۔ لُوقا کی انجیل میں مقدسہ مریم فرشتے سے کہتی ہیں،:

لُوقا 1 باب 34 آیت: ” مرؔیم نے فرِشتہ سے کہا یہ کیوں کر ہوگا جبکہ میں مَرد کو نہیں جانتی؟ “۔

جس کا مطلب ہے وہ مرد کے ساتھ نہیں رہیں۔ فرشتے نے جواب میں اُن سے کہا:

لُوقا 1 باب 35 آیت: ” فرشتے نے جواب میں اُس سے کہا کہ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہوگا اور خُدا تعالیٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مَولُودِ مُقدّس خُدا کا بیٹا کہلائے گا “۔

شروعات کے دِنوں سے کئی بار مقدسہ مریم کی پاکیزگی پر کلیسیا کے ایمان کا مذاق اُڑایا گیا۔ لیکن مقدسہ مریم پر ہمیشہ ایمان رہا ہے کہ اُن کی پاکیزگی سچی ہے اور محض ایک علامت نہیں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES