کیا یسوع مسیح کے علاوہ مقدسہ مریم کے دوسرے بچے تھے؟
جی نہیں۔ یسوع مسیح جسمانی صورت میں مقدسہ مریم کے اکلوتے بیٹے تھے۔ یہاں تک کہ شروعات کی کلیسیا میں مقدسہ مریم کی پاکیزگی کو قبول کیا گیا تھا، جو اِس بات کے امکان کو ختم کرتا ہے کہ یسوع مسیح کے ایک ہی ماں میں سے دوسرے بہن اور بھائی ہیں۔ آرامی جو یسوع مسیح کی اپنی زبان تھی، اُس میں بہن بھائیوں اور رشتےداروں کے لئے ایک ہی لفظ اِستعمال کیا جاتا تھا۔ جب مقدس انجیل یسوع مسیح کے بہن اور بھائیوں کے بارے میں بات کرتی ہے تو وہ یسوع مسیح کے رشتےداروں کو ظاہر کرتی ہے۔ ( مرقس 3 باب 31 سے 35 آیات )۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!