November 21, 2024

اردو

جہنم سے مُراد کون سی جگہ ہے؟

جہنم سے مُراد کون سی جگہ ہے؟ - خُدا سے جُدائی کی حالت - تکلیف دہ حالت

جہنم سے مُراد کون سی جگہ ہے؟

جہنم کبھی نہ ختم ہونے والی خُدا سے جُدائی کی حالت ہے جو کہ مُحبت کی مکمل عدم موجودگی ہے۔ جو شخص سنگین گناہ میں توبہ کیے بغیر شعور اور مکمل رضامندی کے ساتھ مرتا ہے، اور خُدا کے رحم سے انکار کرتا ہے جو ہمیشہ کی معافی والی مُحبت ہے، وہ خود کو خُدا اور مقدسین کی یکجہتی سے دور کر لیتا ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ چاہے کوئی شخص موت کے آخری لمحات میں خُدا میں مکمل مُحبت دیکھ پا رہا ہو اور پھِر بھی اِنکار کرے۔ لیکن ہماری آزادی اُس فیصلے کو ممکن بناتی ہے۔ یسوع مسیح ہمیں بار بار خبردار کرتے ہیں کہ ہم اُن کے بہن اور بھائیوں کی ضرورت میں اُن کی مدد نہ کر کے اپنے آپ کو یسوع مسیح سے جُدا نہ کریں۔

متّی 25 باب 41 سے 45 آیات: ” پھِر وہ بائیں طرف والوں سے کہے گا اَے ملعُونو میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلِیس اور اُس کے فرِشتوں کے لِئے تیّار کی گئی ہے۔ کیونکہ مَیں بُھوکا تھا۔ تُم نے مُجھے کھانا نہ کھِلایا۔ پِیاسا تھا۔ تُم نے مُجھے پانی نہ پِلایا۔ پردیسی تھا تُم نے مُجھے گھر میں نہ اُتارا۔ ننگا تھا۔ تُم نے مُجھے کپڑا نہ پہنایا۔ بِیمار اور قَید میں تھا۔ تُم نے میری خبر نہ لی۔ تب وہ بھی جواب میں کہیں گے اَے خُداوند! ہم نے کب تُجھے بُھوکا یا پِیاسا یا پردیسی یا ننگا یا بِیمار یا قَید میں دیکھ کر تیری خِدمت نہ کی؟۔ اُس وقت وہ اُن سے جواب میں کہے گا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تُم نے اِن سب سے چھوٹوں میں سے کِسی کے ساتھ یہ سلُوک نہ کِیا تو میرے ساتھ نہ کِیا “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES