September 9, 2024

اردو

ہمیں کب ریاست کی فرمابرداری کرنے سے اِنکار کرنا چاہیے؟

ہمیں کب ریاست کی فرمابرداری کرنے سے اِنکار کرنا چاہیے؟ - پطرؔس اور رسُولوں کا جواب

ہمیں کب ریاست کی فرمابرداری کرنے سے اِنکار کرنا چاہیے؟

کسی بھی شخص کو ریاست کے اُن قوانین کی فرمابرداری نہیں کرنی چاہیے جو خُدا کے قوانین کی خلاف ورزی کریں۔ مقدس پطرؔس نے ہمیں ریاست کے ساتھ فرمابرداری کرنے کے حوالے سے حُکم دیتے ہوئے یہ کہا:

اَعمال 5 باب 29 آیت: ” پطرؔس اور رسُولوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں آدمِیوں کے حُکم کی نِسبت خُدا کا حُکم ماننا زِیادہ فرض ہے “۔

اگر ایک ریاست اِنسانی زندگی کے حوالے سے نسل پرستی، جنس پرستی یا تباہ کن قوانین اور عمل قائم کرتی ہے تو یہ ایک مسیحی پر فرض ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق اِن قوانین کی فرمابرداری کرنے سے اِنکار کرے، اِن میں حصہ لینے سے پرہیز کرے اور اِن کی مزاحمت کرے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES