November 21, 2024

اردو

” کلیسیا ” سے کیا مُراد ہے؟

کلیسیا سے کیا مُراد ہے؟ - یسوع مسیح کے لوگ - مسیح کلیسیا کے بانی ہیں

” کلیسیا ” سے کیا مُراد ہے؟

یونانی زبان میں کلیسیا کے لئے ” ایکلیسیا ” لفظ استعمال کیا جاتا ہے جس سے مُراد وہ لوگ ہیں جنہیں مقدس لوگ کہا جاتا ہے۔ ہم میں سے وہ تمام لوگ جنہوں نے بپتسمہ حاصل کیا اور خُدا پر ایمان رکھا وہ سب خُداوند کی طرف سے مقدس لوگ کہلائے۔ ایک ساتھ ہم ایک کلیسیا ہیں۔ پال کہتے ہیں کہ مسیح کلیسیا کے بانی ہیں۔ ہم اُن کا بدن ہیں۔ جب ہم ساکرامینٹ کو حاصل کرتے ہیں اور خُدا کے کلام کو سُنتے ہیں، تو مسیح ہم میں اور ہم اُن میں ہوتے ہیں یہی کلیسیا ہے۔

یسوع مسیح کے ساتھ ایک یکجہتی کی زندگی جو کہ ہر بپتسمہ لینے والے شخص نے خود مسیح کے ساتھ بانٹی ہے وہ مقدس کلام میں بہت دفعہ بیان کی گئی ہے۔ یہاں یہ خُدا کے لوگوں کے حوالے سے بیان کی گئی ہے اور دوسری جگہ پر اِسے مسیح کی دُلہن کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اب کلیسیا کو ماں کہا گیا ہے اور پھر سے یہ خُدا کا خاندان ہے۔ اور اِسے شادی کی دعوت کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔

کلیسیا کبھی بھی صرف ایک ادارہ نہیں تھی اور نہ ہی یہ کوئی ” سرکاری کلیسیا ” تھی کہ جس کے بغیر بھی ہم دُعا کر سکتے تھے۔ ہم کلیسیا میں اپنی غلطیوں اور خامیوں کی وجہ سے پریشان ہو سکتے ہیں لیکن ہم خود کو کبھی بھی اُس سے دور نہیں کر سکتے۔ کیونکہ خُدا نے اُس سے مُحبت کرنے کا مضبوط فیصلہ کیا ہے اور لوگوں کے گناہوں کے باوجود بھی خُدا نے اُسے نہیں چھوڑا۔ کلیسیا ہم اِنسانوں کے درمیان خُدا کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اِسی لئے ہمیں اُس سے مُحبت کرنی چاہیے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح جو ہمارے بانی ہیں اُن کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES