رُوحُ القُدس ہماری زندگی میں کیا کام کرتا ہے؟
رُوحُ القُدس مجھے خُدا کے قریب لاتا ہے۔ وہ مجھے دُعا کرنا سکھاتا ہے اور میری مدد کرتا ہے کہ میں دوسروں کی مدد کر سکوں۔ اگستین رُوحُ القُدس کو ” ہماری رُوح کا پُرسکون مہمان ” کہتے ہیں۔ جو کوئی بھی اُس کی موجودگی کو محسوس کرنا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو پُرسکون کر لے۔ اکثر یہ مہمان ہمارے ساتھ اور ہمارے اندر بہت نرمی سے بات کرتا ہے، مثال کے طور پر ہمارے ضمیر کی آواز میں یا دوسرے اندرونی اور بیرونی طریقوں سے بھی بات کرتا ہے۔ ” رُوحُ القُدس کا گھر ” ہونے سے مُراد یہ ہے کہ ہم اپنا جسم اور رُوح اِس مہمان کو دیں تاکہ خُدا ہمارے اندر کام کر سکے۔
لہٰذا ہمارا جسم خُدا کے رہنے کی جگہ ہے جہاں وہ ہمارے ساتھ بات کرتا ہے۔ جتنا زیادہ ہم رُوحُ القُدس کو اپنی زندگی میں آنے دیں گے، اُتنا ہی زیادہ وہ ہماری زندگی کو کامل کرے گا۔ اِسی طرح وہ بہت جلد یہاں تک کہ آج ہی ہمیں اپنی رُوحانیت عطا کرے گا تاکہ کلیسیا ابھرتے ہوئے آگے بڑھے۔ تو اِسی طرح جسم کے کاموں کی بجائے رُوح کے پھل ہمارے اندر بڑھتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!