October 6, 2024

اردو

ہم دوبارہ زندہ ہونے پر کیوں ایمان رکھتے ہیں؟

ہم دوبارہ زندہ ہونے پر کیوں ایمان رکھتے ہیں؟ - ہمیشہ کی زندگی میں داخل ہونا - مسیح کی قِیامت

ہم دوبارہ زندہ ہونے پر کیوں ایمان رکھتے ہیں؟

ہم دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان اِس لئے رکھتے ہیں کیونکہ یسوع مسیح مُردوں میں سے زندہ ہوئے، وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ اِس ہمیشہ کی زندگی کو بانٹتے ہیں۔ جب کوئی مرتا ہے تو اُس کے جسم کو دفن کیا جاتا ہے۔ اِس کے باوجود، ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد اُس شخص کے لئے ایک نئی زندگی ہے۔ یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے سے ظاہر کیا ہے کہ وہ موت پر غالب ہیں۔ اُن کے الفاظ امانتدار ہیں:

یُوحنّا 11 باب 25 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو مَیں ہُوں۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مَر جائے تَو بھی زِندہ رہے گا “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES