September 16, 2024

اردو

کیتھولک کلیسیا کی خود کی معاشرتی تعلیمات کیوں ہیں؟

کیتھولک کلیسیا کی خود کی معاشرتی تعلیمات کیوں ہیں؟ - معاشرتی تعلیمات

کیتھولک کلیسیا کی خود کی معاشرتی تعلیمات کیوں ہیں؟

کیونکہ خُدا کے بیٹے بیٹیا ہوتے ہوئے تمام اِنسان ایک نیا وقار رکھتے ہیں، اِسی لئے کلیسیا اپنی معاشرتی تعلیمات کے ذریعے پرعزم ہے کہ وہ معاشرے میں تمام اِنسانوں کے وقار کا دفاع کرے اور اُسے فروغ دے۔ اِس میں کلیسیا سیاسی یا معیشت کے حوالے سے جائز آزادی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتی۔ جب سیاست یا معیشت کے عمل میں اِنسانی وقار کی خلاف ورزی ہو تو کلیسیا کو اِس میں مداخلت کرنی چاہیے۔

” آج کے دور میں اِنسان جس خوشی اور اُمید، غم اور تکلیف، خاص طور پر جو کسی بھی طرح سے غربت یا تکلیف میں ہیں، تو مسیح کے پیروکار بھی ویسے ہی خوشی اور اُمید، غم اور تکلیف میں ہیں ” ( دوسری ویٹیکن کونسل، جی ایس )۔ اپنی معاشرتی تعلیمات میں کلیسیا اِس بیان کو مخصوص کرتی ہے۔ اور کلیسیا یہ کہتی ہے کہ: ” ہم خیریت اور سب کی بہتری کے لئے اِنصاف کی ذمہ داری یہاں تک کہ غیر مسیحیوں کی بھی ذمہ داری کیسے لے سکتے ہیں؟ اِنسانی معاشرے، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اداروں کی سہی تنظیم کو کیسا ہونا چاہیے؟ اِنصاف کے حوالے سے اپنے عزم میں کلیسیا اُس مُحبت کے ساتھ رہنمائی کرتی ہے جو حقیقت میں اِنسانیت کے لئے یسوع مسیح کی مُحبت ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES