کیا گُناہ کے ڈھانچے جیسی کسی چیز کا وجود ہے؟
گُناہ کا ڈھانچا صرف بولنے کے انداز میں وجود رکھتا ہے۔ گُناہ ہمیشہ سے کسی ایک شخص کے ساتھ ہی جڑا ہوتا ہے، جو گُناہ کو جانتے ہوئے اور اپنی خواہشات میں بُرائی کے ساتھ اتفاق کرتا ہے۔ اِس کے باوجود بھی ایسے سماجی حالات اور تعلیم ہوتی ہے جو خُدا کے حکم سے متضاد ہوتے ہیں، جسے ہم گُناہ کا ڈھانچا کہتے ہیں۔ یہ ذاتی گُناہ کا نتیجہ ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!