عبادت کے آداب میں اتنے زیادہ نشانات اور علامات کیوں ہیں؟
خُدا جانتا ہے کہ ہم اِنسان نہ صرف رُوحانی بلکہ جسمانی مخلوق بھی ہیں۔ ہمیں نشانات اور علامات کی ضرورت ہے تاکہ ہم رُوحانی یا اندرونی حقائق کو سمجھ اور بیان کر سکیں۔ چاہے یہ لال گلاب، شادی کی انگوٹی، کالا لباس، اشتہارات یا ایڈز کے حوالے سے بازو پر باندھنے والی پٹیاں ہوں، ہم ہمیشہ اپنے اندرونی حقائق کو نشانات کے ذریعے بیان کرتے ہیں اور جو آسانی سے سمجھ بھی آ جاتے ہیں۔ خُدا کا زندہ بیٹا ہمیں اِنسانی نشانات دیتا ہے جن میں وہ زندگی گزار رہا ہے اور ہمارے درمیان عمل میں ہے: جس میں روٹی اور مے، بپتسمہ کا پانی اور رُوحُ القُدس کا مَسح شامل ہیں۔
خُدا کے مقدس نشانات کی طرف ہمارے اعمال یسوع مسیح کی وجہ سے قائم ہیں، جو اُس احترام پر مشتمل ہیں جس میں عبادت میں جُھکنا، انجیل مقدس سُنتے وقت کھڑے ہونا، اَدب کرنا اور ہاتھوں کو باندھنا شامل ہیں۔ اور اِسی طرح ایک شادی کے موقع پر ہم پوری جگہ کو خُدا کی موجودگی کے لئے خوبصورتی سے سجاتے ہیں جن میں پھول، موم بتیاں اور گیت شامل ہوتے ہیں۔ کسی بھی صورت میں، نشانات کو بھی الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اُن کی تشریح کریں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!