October 6, 2024

اردو

کلیسیا اور یہودیوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟

کلیسیا اور یہودیوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ - مسیحی اور یہودی کے درمیان تعلق

کلیسیا اور یہودیوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟

یہودی مسیحیوں کے ” قدیم بھائی ” ہیں کیونکہ خُدا نے پہلے اُن سے مُحبت کی اور پہلے اُن سے بات کی۔ یسوع مسیح اِنسانی طور پر ایک یہودی ہیں اور یہ حقیقت ہمیں متحد کرتی ہے۔ کلیسیا اُنہیں زندہ خُدا کے بیٹے کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور یہ حقیقت ہمیں علیحدہ کرتی ہے۔ یسوع مسیح کے دوبارہ واپس آنے کے انتظار میں ہم ایک ہیں۔ یہودی ایمان ہمارے ایمان کی جڑ ہے۔ یہودیوں کا مقدس کلام جسے ہم پُرانہ عہد نامہ کہتے ہیں وہ ہمارے مقدس کلام کا پہلا حصہ ہے۔

یہودی مسیحیوں کا اِنسانی اور اِخلاقی حوالے سے تصور جو دس احکام کے ذریعے وجود میں آیا، وہ مغربی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ یہ شرمناک بات ہے کہ کئی سو سالوں سے مسیحی یہودیوں کے ساتھ اِس قریبی تعلق کو ماننے پر راضی نہیں تھے اور جھوٹی حیاتیات کی وجوہات کے لئے یہودیوں کے خلاف ترغیب کا ساتھ دیا گیا جس کے کئی مہلک اثرات بھی رہے ہیں۔

مقدس سال 2000 کے دوران، پوپ جان پال دوم نے اِس حوالے سے واضح طور پر معافی مانگی۔ دوسری ویٹیکن کونسل نے اِس بات کی مکمل طور پر وضاحت کی کہ یہودیوں کو یسوع مسیح کے مصلوب ہونے کے حوالے سے کسی بھی اجتماعی جرم کی سزا نہیں مل سکتی۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES