کیا یہ عورتوں کی عزت نہ کرنا ہے کہ صرف مرد ہی پاک خدمت کے ساکرامینٹ کو لے سکتے ہیں؟
یہ اصول کہ صرف مرد ہی پاک خدمت کے ساکرامینٹ کو حاصل کر سکتے ہیں عورتوں کی عزت کم نہیں کرتا۔ خُدا کی نظر میں مرد اور عورت ایک ہی وقار رکھتے ہیں، لیکن اُن کے مُختلف کام اور عطیہ ربانی ہیں۔ کلیسیا خود کو اِس حقیقت میں پابند دیکھتی ہے کہ یسوع مسیح نے آخری دعوت پر موجود مردوں کو خادم بننے کے لئے خاص طور پر چُنا۔
پوپ جان پال دوم نے 1994 میں یہ اعلان کیا کہ: ” کلیسیا کہ پاس ایسا کوئی اِختیار نہیں ہے کہ وہ عورتوں کو خادم کے طور پر مقرر کرے اور کہ یہ فیصلہ خاص طور پر تمام ایماندار کلیسیا کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے”۔ قدیم زمانہ میں یسوع مسیح کے علاوہ کسی نے بھی عورتوں کی قدر، اپنی دوستی اُن پر ظاہر کرنے اور اُن کی حفاظت کو ثابت قدمی سے تصدیق نہیں کیا جو صرف اُنہوں نے کیا۔ عورتیں اُن کے پیروکاروں میں شامل تھیں اور یسوع مسیح نے اُن کے ایمان کو عظیم اہمیت دی۔
اِس کے علاوہ، یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی پہلی گواہ بھی ایک عورت تھی۔ اِسی لئے مقدسہ مریم مگدلینی کو ” رسولوں کی رسول ” کہا جاتا ہے۔ اِس کے باوجود، خادموں کے مقرر ہونے اور خادموں کی منسٹری میں ہمیشہ مردوں کو ہی مقرر کیا گیا ہے۔ مسیحی کلیسیا ایک نر خادم میں یسوع مسیح کی نمائندگی دیکھتی ہے۔
خادم ہونا ایک خاص خدمت ہے جو اِس چیز کا مطالبہ کرتی ہے کہ اِنسان اپنی جنس کی بنا پر مرد یعنی باپ ہوتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔ یہ عورتوں پر کسی طرح کی جنسی برتری نہیں ہے۔ جیسے ہم مقدسہ مریم کو دیکھتے ہیں تو عورتیں کلیسیا میں ایسا قردار ادا کرتی ہیں جو مردانہ قردار سے کم نہیں ہے، لیکن یہ مونث ہے۔ اماں حؔوّا تمام اِنسانیت کی ماں ہیں۔
پیدایش 3 باب 20 آیت: ” اور آدؔم نے اپنی بِیوی کا نام حؔوّا رکھّا اِس لئے کہ وہ سب زِندوں کی ماں ہے “۔
” تمام جانداروں کی ماں ” ہوتے ہوئے عورتوں کے پاس خاص تحفے اور صلاحیتیں ہیں۔ اُن کی تعلیم، منادی، خیرات، رُوحانیت اور رہنمائی کے بغیر کلیسیا ” ایک طرف رُک جائے گی “۔ کلیسیا میں جب بھی مرد حضرات اپنی خادموں کی منسٹری کو قوت کے طور پر استعمال کرتے ہیں یا عورتوں کو مواقع نہیں دیتے، تو وہ یسوع مسیح کے رُوحُ القُدس اور خیرات سے اِنکار کرتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!