September 16, 2024

اردو

مسیحیوں میں اِس بات کی سنجیدہ طور پر کمی کیوں ہے کہ جو وہ منادی کرتے ہیں اُس پر وہ عمل نہیں کرتے؟

مسیحیوں میں اِس بات کی سنجیدہ طور پر کمی کیوں ہے کہ جو وہ منادی کرتے ہیں اُس پر وہ عمل نہیں کرتے؟

مسیحیوں میں اِس بات کی سنجیدہ طور پر کمی کیوں ہے کہ جو وہ منادی کرتے ہیں اُس پر وہ عمل نہیں کرتے؟

ایک شخص کی زندگی اور اُس کی گواہی کے درمیان تعلق قائم ہونا انجیل مقدس کی منادی کرنے کا پہلا ضروری عمل ہے۔ جو منادی آپ کر رہے ہیں اُس پر عمل نہ کرنا ایک منافقانہ عمل ہے، جو کہ ایک مسیحی کی طرف سے اپنے اُس فرض سے دور ہونا ہے جس میں وہ ” زمین کا نمک ” اور ” دُنیا کے لئے روشنی ” ہے۔ مقدس پال کُرنتھیوں میں کلیسیا کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ:

2 کُرنتھِیوں 3 باب 3 آیت: ” ظاہِر ہے کہ تُم مسِیح کا وہ خَط ہو جو ہم نے خادِموں کے طَور پر لِکھا۔ سِیاہی سے نہیں بلکہ زِندہ خُدا کے رُوح سے۔ پتّھر کی تختِیوں پر نہیں بلکہ گوشت کی یعنی دِل کی تختِیوں پر “۔

مسیحی خود وہ نہیں ہیں جو وہ کہتے ہیں بلکہ وہ دُنیا کی طرف مسیح کے کلام کی روشنی ہیں۔

2 کُرنتھِیوں 3 باب 2 آیت: ” ہمارا جو خَط ہمارے دِلوں پر لِکھا ہُوأ ہے وہ تُم ہو اور اُسے سب آدمی جانتے اور پڑھتے ہیں “۔

یہ بہت زیادہ غلط عمل ہے کہ وہ لوگ جو خادم اور مذہبی ہوتے ہوئے بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے شکار کے ساتھ ناقابلِ بیان سلوک کرتے ہیں بلکہ وہ بہت سے لوگوں کو خُدا پر اُمید رکھنے سے محروم کرتے اور بہت سی رُوحوں میں سے ایمان کی روشنی کو بھی بجھا دیتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES