September 20, 2024

اردو

کیا مشت زنا کرنا مُحبت کے خلاف جُرم ہے؟

کیا مشت زنا کرنا مُحبت کے خلاف جُرم ہے؟ - جنسی خوشی کے حوالے سے جوش و خروش

کیا مشت زنا کرنا مُحبت کے خلاف جُرم ہے؟

مشت زنا کرنا مُحبت کے خلاف ایک جرم ہے، کیونکہ اِس کے ذریعے جنسی خوشی کے حوالے سے جوش و خروش ختم ہو جاتا ہے، کہ جس میں یہ مرد اور عورت کے درمیان مُحبت کی پاکیزگی کو بھی ختم کر دیتا ہے۔ اِسی لئے خود کے ساتھ جنسی عمل کرنا ایک گُناہ ہے۔ کلیسیا مشت زنا کو مکمل طور پر شیطانی عمل نہیں کہتی لیکن وہ اِس میں آزمائش کے حوالے سے ہمیں خبردار کرتی ہے۔

حقیقت میں بہت سے نوجوان اور بالغ لوگ اپنے ذاتی رشتوں میں مُحبت ڈھونڈنے کی بجائے غلط تصویرات، فلمیں اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی عادت کے خطرے میں ہیں۔ اکیلا پن ایک شخص کو ایک اندھیرے راستے کی طرف لے کر جاتا ہے جس میں مشت زنا ایک عادت بن جاتی ہے۔ اِس تصور کے ساتھ زندگی گُزارنا کہ ” جنسی عمل کے لئے مُجھے کسی کی بھی ضرورت نہیں ہے، البتہ میں اِسے جب بھی چاہوں اپنے ساتھ کر سکتا ہوں ” کسی کو بھی خوشی نہیں دیتا۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES