کیا اِنسان اپنے ہر عمل کے لئے ذمہ دار ہے؟
اِنسان اپنے ہر عمل کے لئے ذمہ دار ہے جو وہ جان بوجھ کر اور رضاکارانہ طور پر کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص اُس عمل کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار نہیں ہے جو وہ جبر، خوف، جہالت، منشیات کے اثر میں یا بُری عادات کی قوت میں رہتے ہوئے کرتا ہے۔ جتنا ایک شخص اچھائی کے بارے میں جانتا ہے اور اِس پر عمل کرتا ہے، اُتنا ہی وہ گناہ کی غلامی سے دور جاتا ہے ( رُومیوں 6 باب 17 آیت، 1 کُرنتھیوں 7 باب 22 آیت )۔ خُدا چاہتا ہے کہ ایسے آزاد لوگ اِس قابل بنیں کہ وہ اپنے لئے، اپنے ماحول کے لئے اور پوری دُنیا کے لئے ذمہ داری اُٹھا سکیں۔ لیکن خُدا کی رحمدل مُحبت اُن کے لئے بھی ہے جو گناہ سے آزاد نہیں ہیں۔ ہر دِن وہ اُنہیں ایک موقع دیتا ہے کہ وہ خود کو خُدا کی طرف آنے کے لئے آزاد کریں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!