November 21, 2024

اردو

کیا مقدس آزادی اِس قابل ہے کہ وہ بُرائی کو بھی چُن سکے؟

کیا مقدس آزادی اِس قابل ہے کہ وہ بُرائی کو بھی چُن سکے؟ - اچھائی کی راہ میں فیصلہ کرنا

کیا مقدس آزادی اِس قابل ہے کہ وہ بُرائی کو بھی چُن سکے؟

بُرانی صرف ظاہری طور پر اہمیت رکھتی ہے اور بُرائی میں رہتے ہوئے فیصلہ کرنا ہمیں صرف ظاہری طور پر آزاد کرتا ہے۔ بُرائی ہمیں خوشی نہیں دیتی بلکہ ہمیں حقیقی اچھائی سے محروم کرتی ہے۔ یہ ہمیں بیکار چیزوں کے ساتھ باندھ دیتی ہے اور آخر میں یہ ہماری آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے۔

ہم اِسے لت کے طور پر دیکھتے ہیں: جیسے کہ ایک شخص اپنی آزادی کو ایسی راہ میں خرچ کرتا ہے جسے وہ اچھا سمجھتا ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ ایک غلام بن جاتا ہے۔ اِنسان تب ہی آزادی حاصل کرتا ہے جب وہ ہمیشہ سے اچھائی کی راہ پر چلنے کے لئے راضی ہوتا ہے۔ یہ تب ہی ہوتا ہے جب کوئی لت، مجبوری یا عادت اُسے سہی راہ یا اچھائی کو چُننے اور اُس پر عمل کرنے سے نہیں روکتی۔ اچھائی کی راہ میں فیصلہ کرنا ہمیشہ خُدا کی طرف آنے کی رہنمائی کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES