اندرونی طور پر یا غور و فکر سے دُعا کرنے سے کیا مُراد ہے؟
غور و فکر سے دُعا کرنے سے مُراد مُحبت، خاموشی، سُننا اور خُدا کی موجودگی میں رہنا ہے۔ اندرونی دُعا کے لئے ایک شخص کو وقت، عظم اور سب سے اُوپر ایک پاک دِل کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک مخلوق کی عاجزانہ، پاک عقیدت ہوتی ہے جو ہر طرح کے نقاب کو اُتارتی، مُحبت پر بھروسا بڑھاتی اور پورے دِل سے خُدا کی طلب کرنے میں قوت دیتی ہے۔ اندرونی دُعا کو اکثر دِل اور نیت سے کی جانے والی دُعا بھی کہا جاتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!