یسوع مسیح نے سبت کے دِن کیا عمل کِیا؟
یسوع مسیح نے سبت کا مشاہدہ کیا۔ لیکن اُسی وقت یسوع مسیح نے سبت کے دِن کے حوالے سے آزادانہ طور پر ایسے حکم دیا کہ اُن کا اِس پر مکمل اِختیار ہے:
مرقس 2 باب 27 آیت: ” اور اُس نے اُن سے کہا سبت آدمی کے لِئے بنا ہے نہ آدمی سبت کے لِئے “۔
یہ حقیقت کہ جب یسوع مسیح نے سبت کے دِن شفا دینے کا حق رکھنے کا دعویٰ کیا اور سبت کے قوانین کی رحمدلی سے ترجمانی کی تو یہ اُن کے یہودی معاشرے کے لئے مشکل کا باعث بن گئی کہ یا تو یسوع مسیح خُدا کی طرف سے بھیجے گئے مسیحا ہیں جو اُنہیں سبت کے دِن کا خُداوند بناتا ہے۔
مرقس 2 باب 28 آیت: ” پس اِبنِ آدم سبت کا بھی مالِک ہے “۔
یا پھِر وہ محض ایک اِنسان ہیں جس میں سبت کے دِن اُن کا یہ عمل یہودیوں کے قانون کے خلاف گُناہ ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!