December 10, 2024

اردو

ہم پاک روزری کی دُعا کیسے کرتے ہیں؟

ہم پاک روزری کی دُعا کیسے کرتے ہیں؟ - رسولوں کا عقیدہ پڑھننا - اَے ہمارے باپ کی دُعا

ہم پاک روزری کی دُعا کیسے کرتے ہیں؟

1۔ آسمانی باپ کے نام میں۔۔۔

2۔ رسولوں کا عقیدہ پڑھنا۔

3۔ اَے ہمارے باپ کی دُعا۔

4۔ تین دفعہ سلام اَے مریم کی دُعا پڑھنا۔

5۔ ” جلال باپ، اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کا ہو، جیسے شروعات میں تھا، اَب ہے اور ہمیشہ رہے گا، دُنیا کے اِختتام تک۔ آمین “۔

6۔ پانچ دفعہ میں ہر بار اَے ہمارے باپ، دس بار سلام اَے مریم اور ” جلال باپ ” والی دُعا پڑھیں۔

مکمل روزری خوشگوار، روشن، غمگین اور شاندار راز پر مشتمل ہے۔

خوشگوار راز ( پیر، ہفتہ )

اعلان۔

زیارت۔

پیدائش۔

عبادت خانہ میں یسوع مسیح کے بچپن کی پیش کش۔

بچہ یسوع مسیح کو عبادت خانہ میں ڈھونڈنا۔

روشن راز ( جمعرات )

اردن میں بپتسمہ۔

کنان میں شادی کی دعوت۔

خُدا کی بادشاہی کا اعلان اور گُناہوں سے توبہ۔

رُوحانی طور پر تبدیل ہونا۔

پاک شراکت کا عمل۔

غمگین راز ( منگل، جمعہ )

باغ میں اذیت۔

ستون میں کوڑے مارنا۔

کانٹوں کی تاج پوشی۔

صلیب کو اُٹھانا۔

مصلوب ہونا۔

شاندار راز ( بُدھ، اِتوار )

یسوع مسیح کا دوبارہ جی اُٹھنا۔

یسوع مسیح کا جلال میں آنا۔

رُوحُ القُدس کا نزول۔

مقدسہ پاک مریم کی قبولیت۔

آسمان کی بادشاہی کی ملکہ ہوتے ہوئے مقدسہ پاک مریم کی تاج پوشی۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES