شروعات کے مسیحیوں کے درمیان دُعا کا کیا قردار تھا؟
شروعات کے مسیحی شدت سے دُعا کرتے تھے۔ شروعات کی کلیسیا رُوحُ القُدس کی رہنمائی میں عمل کرتی تھی، جو شاگِردوں پر اُترا اور اُن پر جن پر رُوحُ القُدس کے آثار ظاہر ہوئے۔
اَعمال 2 باب 42 آیت: ” اور یہ رسُولوں سے تعلِیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے “۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!