November 21, 2024

اردو

خُدا کی تخلیق کے منصوبے میں ایک خاندان کا کیا درجہ ہے؟

خُدا کی تخلیق کے منصوبے میں ایک خاندان کا کیا درجہ ہے؟ - کامل خاندان کی نگرانی - اچھی پرورش

خُدا کی تخلیق کے منصوبے میں ایک خاندان کا کیا درجہ ہے؟

ایک شادی شدہ مرد اور عورت اپنے بچوں کے ساتھ ایک خاندان قائم کرتے ہیں۔ خُدا یہ خواہش رکھتا ہے کہ اولاد جوڑوں کی مُحبت کے ذریعے پیدا ہونی چاہیے۔ وہ بچے جو اپنے والدین کی حفاظت اور دیکھ بھال میں پرورش پاتے ہیں، وہ اپنے والدین جیسا ہی وقار رکھتے ہیں۔ خُدا خود تثلیث کی گہرائی میں یکجہتی میں ہے۔ اِنسانی زندگی میں خاندان یکجہتی کی اولین مثال ہے۔ خاندان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہنے کا ایک خاص ذریعہ ہے۔

بچے ایک کامل خاندان کی نگرانی کے علاوہ کہیں بھی اچھی پرورش نہیں پا سکتے، جس میں وہ دِلی مُحبت، باہمی عزت اور ایک دوسرے کے لئے ذمہ داری کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ آخر میں ہمارا اِیمان خاندان میں ہی بہتر بڑھتا ہے۔ کلیسیا ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ایک خاندان چھوٹی کلیسیا کہلاتا ہے۔ جسے گھریلو کلیسیا بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسی رحمت ہے جس میں ہمیں دوسروں کو بھی اِس کے ایمان، اُمید اور خیرات کی یکجہتی میں دعوت دینی چاہیے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES