October 7, 2024

اردو

خُدا ہم سے یہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اُس کے نام کو مقدس کہیں؟

خُدا ہم سے یہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اُس کے نام کو مقدس کہیں؟ - خُدا کے حضور بے ادبی نہ کرنا

خُدا ہم سے یہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اُس کے نام کو مقدس کہیں؟

کسی کو اپنا نام بتانا بھروسے کی علامت ہے۔ جب سے خُدا نے ہمیں اپنا نام بتایا ہے تب سے اُس نے ہمارے سامنے اپنی شناخت ظاہر کی ہے اور وہ ہمیں اِس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اُسے اُس کے نام کے ذریعے جانیں۔ خُدا مکمل طور پر پاک ہے۔ ایک شخص جو خود اپنے نام کو سچ کہتا ہے لیکن وہ اِسے جھوٹی گواہی دینے کے لئے استعمال کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہی کہلائے گا۔ ایک شخص کو خُدا کے نام کو بے ادبی سے نہیں لینا چاہیے۔ کیونکہ ہم اُسے اِس لئے جانتے ہیں کہ اُس نے خود کو ہمیں عطا کیا ہے۔ خُدا کا مقدس نام خُدا تک پہنچنے کا عظیم ذریعہ ہے۔

لہٰذا خُدا کے حضور بے ادبی کرنا، بد دُعا دیتے وقت خُدا کے نام کو استعمال کرنا یا خُدا کے نام کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے وعدے کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ لہٰذا خُدا کا دوسرا حکم ” مقدس ” چیزوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ جگوہات، چیزیں، نام اور لوگ جنہیں خُدا نے چھوا ہے وہ ” مقدس ” ہیں۔ مقدس چیزوں کا خیال رکھنا اُن کا ادب کرنا کہلاتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES