September 19, 2024

اردو

پُرانا عہد نامہ خُدا کی تصویرات بنانے سے کیوں منع کرتا ہے اور ہم مسیحی اُس حکم پر اب کیوں نہیں عمل کرتے؟

پُرانا عہد نامہ خُدا کی تصویرات بنانے سے کیوں منع کرتا ہے اور ہم مسیحی اُس حکم پر اب کیوں نہیں عمل کرتے؟

پُرانا عہد نامہ خُدا کی تصویرات بنانے سے کیوں منع کرتا ہے اور ہم مسیحی اُس حکم پر اب کیوں نہیں عمل کرتے؟

خُدا کے راز کو محفوظ رکھنے کے لئے اور اِسرائیل قوم کو پاگان کے بتوں کی عبادت کرنے سے روکنے کے لئے پہلے حکم میں یہ لکھا ہے کہ:

خرُوج 20 باب 4 آیت: ” تُو اپنے لِئے کوئی تراشی ہوئی مُورت نہ بنانا۔ نہ کسِی چِیز کی صُورت بنانا جو اُوپر آسمان میں یا نِیچے زمِین پر یا زمِین کے نِیچے پانی میں ہے “۔

البتہ جب سے خُدا نے خود کو اِنسانی شکل میں یسوع مسیح میں ظاہر کیا ہے، تب سے مسیحیت میں خُدا کی تصویر بنانے سے روکنے کے عمل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ مشرقی کلیسیا میں تصویرات کو مقدس قرار دیا جاتا ہے۔ اِسرائیل کے بزرگوں کے علم کے مطابق کہ خُدا ہر چیز سے برتر اور دُنیا میں موجود ہر چیز سے بالاتر ہے، یہ تعلیم آج بھی یہودیوں اور اِسلام میں پائی جاتی ہے جہاں خُدا کے لحاظ سے کسی بھی قسم کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

مسیحیت میں یسوع مسیح کی زندگی کی روشنی میں تصویرات کی خلاف ورزی کے حوالے سے چوتھی صدی میں اِسے کم کر دیا گیا تھا اور نیکسی کی دوسری کونسل ( 787 ) میں اِسے مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ یسوع مسیح کے زمین پر آنے سے خُدا کی تصویر واضح ہوئی ہے۔ یسوع مسیح کے آنے کے بعد ہم خُدا کو تصور کر سکتے ہیں:

یُوحنا 14 باب 9 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا اَے فِلپُّسؔ! مَیں اِتنی مُدّت سے تُمہارے ساتھ ہُوں کیا تُو مُجھے نہیں جانتا؟ جِس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا۔ تُو کیوں کر کہتا ہے کہ باپ کو ہمیں دِکھا؟ “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES