November 21, 2024

اردو

آزاد اِنسان ہونے میں خُدا ہماری کیسے مدد کرتا ہے؟

آزاد اِنسان ہونے میں خُدا ہماری کیسے مدد کرتا ہے؟ - نجات کے لئے آزادی - مُحبت کی زندگی

آزاد اِنسان ہونے میں خُدا ہماری کیسے مدد کرتا ہے؟

یسوع مسیح چاہتے ہیں کہ ہم نجات کے لئے آزاد ہو جائیں اور برادرانہ مُحبت کے قابل ہو جائیں۔

گلتیوں 5 باب 1 آیت: ” مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو “۔

اِسی لئے وہ ہماری طرف رُوحُ القُدس بھیجتے ہیں جو ہمیں دُنیاوی طاقتوں میں آزاد کرتا ہے اور ہمیں ذمہ داری کے ساتھ ساتھ مُحبت کی زندگی کے لئے قوت بخشتا ہے۔ جتنا ہم گناہ کرتے ہیں اُتنا ہی زیادہ ہم صرف خود کے بارے میں سوچتے ہیں اور اِس طرح ہم اپنی آزادی میں تھوڑی ہی ترقی کرتے ہیں۔ گناہ میں رہتے ہوئے ہم اچھائی کرنے اور خیرات کے عمل میں زیادہ کمزور ہو جاتے ہیں۔

رُوحُ القُدس جو ہمارے دِلوں میں اُترتا ہے وہ ہمیں ایسا دِل عطا کرتا ہے جس میں خُدا اور اِنسانیت کے لئے مُحبت بھری ہوتی ہے۔ ہم رُوحُ القُدس میں رہتے ہوئے اُس قوت کے ذریعے فائدہ حاصل کرتے ہیں جو اندرونی آزادی میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، مُحبت کے لئے ہمارے دِلوں کو کھولتا ہے، اِس کے ساتھ ساتھ وہ ہمیں اچھائی اور مُحبت کے لئے بہتر شخص بناتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES